0
Thursday 16 Nov 2017 13:49

مردان، کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے پر 10 دکانیں سیل

مردان، کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے پر 10 دکانیں سیل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی انتظامیہ نے کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے پر 10 دکانوں کو سیل کرکے ہزاروں لیٹر دودھ ضائع کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مردان محمد عمران خان نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حبیب کے ہمراہ مختلف مقامات پر موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے 22 دکانوں سے دودھ کے نمونے حاصل کئے جس کے دوران 10 دکانوں میں ملاوٹی دودھ کے فروخت کی تصدیق کے بعد انہیں سیل کردیا گیا۔ مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 683744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش