0
Thursday 16 Nov 2017 14:33
45 دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج کی ''رواہ'' کی طرف پیشقدمی جاری

مزید 13 علاقے آزاد، 45 دہشت گرد ہلاک
عراقی فوج کی
اسلام ٹائمز۔ روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ الانبار میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے متعدد علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج نے الجزیرہ اور اعالی الفرات سمیت 13 علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی فورسز نے نہر فرات کے شمال میں جرن‌الجزیره، التاجہ، الجدیش، الدیر، الخور، العجامیہ، البودیہ، الصمہ، البیضہ، الجعبریہ، الحسانیہ، جبیل، و السمسمیہ نامی علاقوں کو داعشی درندہ صفت دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرکے ان علاقوں میں عراقی پرچم لہرایا ہے۔ عراقی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بارود سے بھری 6 گاڑیوں اور مختلف قسم کے جدید ترین اسلحے سے بھرے 10 ٹرک بھی تباہ کردئے ہیں۔ فوجی کمانڈر نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں 100 سے زائد بموں کو ناکارہ بنادیا گیا ہے اور کم از کم 45 خونخوار دہشت گرد بھی ہلاک کردیے ہیں۔ رواہ میں عراقی فوج کے کمانڈر حسین علی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بڑے پیمانے پر شامی سرحد کی طرف فرار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ رواہ داعشی دہشت گردوں کا عراق میں آخری گڑھ سمجھا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 683753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش