1
0
Thursday 16 Nov 2017 14:41
اسرائیلی وزیر جنگ؛

ایران کے شام میں قیام کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، لیبرمین

ایران کے شام میں قیام کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، لیبرمین
اسلام ٹائمز، المیادین نیوز کے مطابق اسرائیل کے وزیر جنگ اوگڈور لیبرمین نے کہا ہے کہ ہم شام کو اسرائیل کے خلاف فرنٹ لائن میں تبدیل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ صہیونی وزیر جنگ نے کہا کہ یہودی حکومت ایران کے شام میں قیام کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ لیبرمین نے اس سے پہلے بھی لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کے استعفے پر ردعمل میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوج ایران کے اتحادیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کو ہرگز یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنی فورسز کے ذریعے ہماری شمالی سرحدوں کو تقویت بخشے۔ لیبرمین نے اس سے قبل بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ تل ابیب کیلئے سب سے بڑا چیلنج شام میں حزب اللہ کی مدد سے ایران کا قیام ہے۔
خبر کا کوڈ : 683755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
ان شاء اللہ کچھ عرصے بعد تمہیں اسرائیل میں رہنے کیلئے بھی ایران کی اجازت کی ضرورت پڑے گی۔
ہماری پیشکش