QR CodeQR Code

شامی وزارت خارجہ

امریکی فوج سے فوری انخلاء کا مطالبہ

16 Nov 2017 15:13

شامی وزارت خارجہ کے ذرائع نے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں امریکہ کے سیکریٹری دفاع کے حالیہ بیان پر خبردار کیا ہے۔ انہوں نے شام سے امریکی فوجیوں کی فوری اور غیر مشروط واپسی کا مطالبہ کیا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کی موجودگی شام کی حاکمیت اور آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹیس کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ شام ایک بار پھر تاکید کرتا ہے کہ اس ملک کی حکومت کی رضامندی کے بغیر شام میں امریکی فوج یا کسی بھی غیر ملکی فوجی قوت کی موجودگی دمشق کی حاکمیت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی ہے۔ شامی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ شام میں امریکی افواج کی موجودگی کو سیاسی عمل کے ساتھ منسلک کرنا فوج کی موجودگی کی وجہ اور بہانہ تلاش کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے کیونکہ امریکہ اور دیگر ممالک فوجی دباؤ کے ذریعے کسی بھی راہ حل کو مسلط نہیں کر سکتے اور ان کی موجودگی بحران کو صرف طویل کرنےکا باعث ہے جو بحران کو مزید پیچیدہ تر بھی بنارہی ہے۔ انہوں نے شام سے امریکی فوجیوں کی فوری اور غیر مشروط واپسی کا مطالبہ کیا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کی موجودگی شام کی حاکمیت اور آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹیس نے سوموار کے روز تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی فوج شام میں داعش سے اس وقت تک لڑیگی جب تک وہ جنگ جاری رکھیں گے۔ امریکی وزیر دفاع نے شام میں امریکی فوجیوں کے طویل مدتی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ داعشی دہشتگردوں نے اپنے زیرکنٹرول تمام علاقوں کو اپنے ہاتھ سے گنوا دیا ہے۔ اس صورت حال میں جہاں روس اور امریکہ کی حمایت یافتہ افواج داعش کے پاس باقی ماندہ علاقوں کی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں، میٹیس نے کہا ہے کہ امریکی فوج کا طویل المدت قیام کا مقصد یہ ہو گا کہ داعش کو واپس اس ملک میں آنے سے روکا جائے۔ انہوں نے شام میں امریکی فوجی کاروائیوں کے مستقبل میں جاری رہنے کے بارے میں مزید کہا تھا کہ ہم یہ جنگ اس وقت تک لڑیں گے جب تک داعش جنگ جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 683763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683763/امریکی-فوج-سے-فوری-انخلاء-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org