0
Thursday 16 Nov 2017 21:31

تبلیغ دین مصطفیٰ کا اہم مشاورتی اجلاس 25 نومبر کو بھٹ شاھ میں ہوگا، حبیب اللہ حسینی

تبلیغ دین مصطفیٰ کا اہم مشاورتی اجلاس 25 نومبر کو بھٹ شاھ میں ہوگا، حبیب اللہ حسینی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے معروف شیعہ رہنما انجینئر حسین موسوی کی سرپرستی میں بننے والے عوامی تبلیغی فورم تبلیغ دین مصطفیٰ (ص) نے سندھ بھر میں اپنا نیٹ ورک بنانے کا مرحلہ کامیابی سے پورا کرلیا ہے، اب اس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم مشاورتی اجلاس 25 نومبر کو بھٹ شاہ میں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار تبلیغ دین مصطفیٰ (ص) کے مرکزی ذمہ دار حبیب اللہ حسینی نے دادو کے ضلعی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغ دین مصطفیٰ (ص) گذشتہ سال بزرگان اور سینئر برادران کی مشاورت سے وجود میں آئی اور بہت کم عرصہ میں سندھ بھر میں بہت وسیع اور عوامی نیٹ ورک بنا چکی ہے، اس فورم سے نہ فقط اہل تشیع بلکہ اہل سنت کے برادران بھی بہت خوش ہیں اور سندھ کے مختلف شہروں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے ہیں، اس فورم کا اہم مشاورتی اجلاس بھٹ شاہ میں 25 نومبر کو منعقد ہوگا، جس میں فورم کو مزید متحرک کرنے کے لئے پلاننگ کی جائے گی، مشاورتی اجلاس میں سندھ بھر کے تمام نمائندگان شرکت کریں گے جب کہ خصوصی خطاب انجینئر سید حسین موسوی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشاورتی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف شہروں کے دورہ جات کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 683806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش