QR CodeQR Code

یمن، سعودی حملوں و ناکہ بندی کے باعث روزانہ 130 بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں

17 Nov 2017 10:33

سیوو دی چلڈرن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یمن میں 2 سال سے زیادہ عرصے سے جاری خانہ جنگی کی وجہ سے ملک میں ہر روز کم از کم 130 بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ ادارے کے مطابق ملک میں صرف رواں سال میں 50 ہزار سے زائد بچے ہلاک ہوئے ہیں، پچاس ہزار بچوں کی ناگہانی اموات کی وجہ اور کچھ نہیں صرف سعودی حملے اور یمن کی ناکہ بندی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بچوں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم بین الاقوامی امدادی ادارے ’’سیوو دی چلڈرن‘‘ نے یمن میں بچوں کی اموات کے حوالے سے جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جنگ اور ناکہ بندی کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال بچوں کیلئے انتہائی مہلک ثابت ہو رہی ہے اور حملوں، قحط خوراک کی قلت کے باعث روزانہ 130 بچے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ سیوو دی چلڈرن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یمن میں 2 سال سے زیادہ عرصے سے جاری خانہ جنگی کی وجہ سے ملک میں ہر روز کم از کم 130 بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ ادارے کے مطابق ملک میں صرف رواں سال میں 50 ہزار سے زائد بچے ہلاک ہوئے ہیں، پچاس ہزار بچوں کی ناگہانی اموات کی وجہ اور کچھ نہیں صرف سعودی حملے اور یمن کی ناکہ بندی ہیں۔ سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن کی یمن کے محاصرے پر بھی تنقید کرتے ہوئے ادارے نے کہا ہے کہ اس محاصرے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 683816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683816/یمن-سعودی-حملوں-ناکہ-بندی-کے-باعث-روزانہ-130-بچے-لقمہ-اجل-بن-رہے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org