QR CodeQR Code

داعش اور سرحدی علاقوں میں سرگرم دوسرے دہشتگرد عناصر ایران اور پاکستان کیلئے مشترکہ خطرہ ہیں

امریکہ، ایران اور پاکستان کے درمیان دوری پیدا کرنیکی کوششوں میں مصروف ہے، مہدی ہنر دوست

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایران اور پاکستان کے درمیان کسی سمجھوتے تک پہنچنے کا امکان موجود ہے

16 Nov 2017 19:57

انگریزی اخبار دی نیشن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کی گنجائش اور تعلقات کے فروغ کیلئے دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کا عزم، امریکہ اور مغرب کی تفرقہ انگیز پالیسیوں میں رکاوٹ ہے۔ ایران کے سفیر نے مشترکہ سرحدوں پر انجام پانیوالے دہشتگردانہ اقدامات کے بارے میں کہا کہ نہ چاہتے ہوئے بھی ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ، ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ یہ بات اسلام آباد میں متعین اسلامی جمہوری ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے انگریزی اخبار دی نیشن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ ان کہنا تھا کہ امریکہ، ایران اور پاکستان کے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کی گنجائش اور تعلقات کے فروغ کے لئے دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کا عزم، امریکہ اور مغرب کی تفرقہ انگیز پالیسیوں میں رکاوٹ ہے۔ ایران کے سفیر نے مشترکہ سرحدوں پر انجام پانے والے دہشت گردانہ اقدامات کے بارے میں کہا کہ نہ چاہتے ہوئے بھی ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں، جو دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں، تاہم باہمی تعاون کے ذریعے ان مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ مہدی ہنر دوست نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے بارے میں کہا کہ داعش اور سرحدی علاقوں میں سرگرم دوسرے دہشت گرد عناصر، دونوں ملکوں کے لئے خطرہ ہیں، لہذا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان کسی سمجھوتے تک پہنچنے کا امکان موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 683856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683856/امریکہ-ایران-اور-پاکستان-کے-درمیان-دوری-پیدا-کرنیکی-کوششوں-میں-مصروف-ہے-مہدی-ہنر-دوست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org