QR CodeQR Code

حزب اللہ ایران کی آلہ کار اور لبنان کے سیاسی بحران کی ذمہ دار ہے، سعودی وزیر خارجہ کا الزام

16 Nov 2017 19:08

ریاض میں اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ لبنان کے سابق وزیرِاعظم سعد حریری سے زور زبردستی نہیں کر رہے، وہ اپنی مرضی سے یہاں قیام پذیر ہیں۔ انہوں نے حزب اللہ اور ایران کو تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ لبنان کے سیاسی بحران کی ذمہ دار حزب اللہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ عدیل الجبیر نے فرانسیسی وزیرِ خارجہ کے ہمراہ ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے سابق وزیرِاعظم سعد حریری سے زور زبردستی نہیں کر رہے۔ وہ اپنی مرضی سے یہاں قیام پذیر ہیں۔ انہوں نے حزب اللہ اور ایران کو تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ لبنان کے سیاسی بحران کی ذمہ دار حزب اللہ ہے۔ تنظیم نے لبنانی حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ حزب اللہ ایران کی آلہ کار بنی ہوئی ہے، جسے وہ خطے میں اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ عدیل الجبیر نے مزید کہا کہ حزب اللہ حوثی باغیوں کی مدد کرکے یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور حالات کو خراب کرنے میں ملوث ہے۔


خبر کا کوڈ: 683870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683870/حزب-اللہ-ایران-کی-آلہ-کار-اور-لبنان-کے-سیاسی-بحران-ذمہ-دار-ہے-سعودی-وزیر-خارجہ-کا-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org