QR CodeQR Code

اسحاق ڈار کی عدم موجودگی میں وزیراعظم نے وزارت خزانہ کے امور سنبھال لئے

17 Nov 2017 14:56

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزیر خزانہ سے استعفیٰ لینے کے مطالبے کا کوئی جواز نہیں، وزیر خزانہ پر الزامات عائد کئے گئے ہیں ابھی ان پر کوئی الزام عدالت میں ثابت نہیں ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی عدم موجودگی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزرات خزانہ کے امور سنبھال لئے ہیں، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار علیل ہیں اور لندن میں ان کا علاج جاری ہے، اسی وجہ سے وہ فوری طور پر واپس نہیں آ رہے، انہوں نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزیر خزانہ سے استعفیٰ لینے کے مطالبے کا کوئی جواز نہیں، وزیر خزانہ پر الزامات عائد کئے گئے ہیں ابھی ان پر کوئی الزام عدالت میں ثابت نہیں ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 683914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683914/اسحاق-ڈار-کی-عدم-موجودگی-میں-وزیراعظم-نے-وزارت-خزانہ-کے-امور-سنبھال-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org