0
Friday 17 Nov 2017 15:15

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی اداروں کی سالانہ فنڈز خرچ کرنے میں سست روی

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی اداروں کی سالانہ فنڈز خرچ کرنے میں سست روی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے 25 اضلاع کے 3 ہزار کے قریب ویلج کونسلز اور 500 سے زائد نائیبر ہڈ کونسلز نے رواں مالی سال کے دوران 10 ارب 15 کروڑ 95 لاکھ روپے کے فنڈز میں سے صرف 2 ارب 27 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 25 اضلاع کے 505 نائیبر ہڈ کونسلز اور 2996 ویلج کونسلز کیلئے 10 ارب 15 کروڑ 95 لاکھ 35 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے، مگر مذکورہ کونسلز اب تک صرف 2 ارب 27 کروڑ 14 لاکھ 18 ہزار روپے کے فنڈز خرچ کئے جبکہ 7 ارب 88 کروڑ 81 لاکھ 12 ہزار روپے کے فنڈز ابھی تک ان کے پاس موجود ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ فنڈز ضلع چترال کے نائیبر ہڈ اور ویلج کونسلز نے خرچ کئے جو کہ 80 فیصد بنتے ہیں، جبکہ ڈی آئی خان اور دیر پائیں کے اخراجات کا تناسب زیرو رہا۔ دوسرے نمبر ہری پور نے 59 فیصد اور تیسرے نمبر پر ضلع نوشہرہ نے 44 فیصد فنڈز خرچ کئے، چوتھے نمبر ضلع کرک نے 39 فیصد فنڈز خرچ کئے۔ اس صورت حال کی وجہ سے حکومت نے ان بلدیاتی اداروں کو مزید فنڈز کا اجراء روک دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 683925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش