QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تاکید؛

سعودی عرب کو یمن کا محاصرہ فوری ختم کرنا چاہیے

17 Nov 2017 16:30

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سعودی عرب کی طرف سے یمن کے محاصرے کو بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن کا محاصرہ فوری طور پرختم کرنا چاہیے تاکہ یمن میں خوراک اور طبی امداد ارسال کی جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ اخبار کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹینو گوٹرش نے سعودی عرب کی طرف سے یمن کے محاصرے کو بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن کا محاصرہ فوری طور پرختم کرنا چاہیے تاکہ یمن میں خوراک اور طبی امداد ارسال کی جاسکے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نمائندے کے نام خط میں سعودی عرب کی یمن میں جاری بربریت پر افسوس کا اظءار رکےت ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو یمن کی تمام بندرگاہوں کا محصرہ ختم کردینا چاہیے تاکہ امدادی سامان یمن کے بیماروں اور قحط زدہ افراد تک پنہچایا جاسکے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان مذاکرات سے قبل تمام یمنی بندرگاہوں کا محاصرہ ختم ہونا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 683946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683946/سعودی-عرب-کو-یمن-کا-محاصرہ-فوری-ختم-کرنا-چاہیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org