0
Thursday 28 Apr 2011 11:09

پاک بحریہ کی بسوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی مملکت کو غیر مستحکم بنانے کی سازش ہے

پاک بحریہ کی بسوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی مملکت کو غیر مستحکم بنانے کی سازش ہے
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں پاک بحریہ کی بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے سی سی پی او سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ جبکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین، جماعت اسلامی کے امیر منور حسن اور لیاقت بلوچ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر غوث بخش مہر اور جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے نیوی کی بسوں پر حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں ے پاک بحریہ کی بسوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو مملکت کو غیر مستحکم بنانے کی سازشوں کا تسلسل قرار دیا۔


خبر کا کوڈ : 68397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش