0
Saturday 18 Nov 2017 09:13

چارسدہ پولیس کی کاروائی، 13 اشتہاریوں سمیت 114 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

چارسدہ پولیس کی کاروائی، 13 اشتہاریوں سمیت 114 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ پولیس نے ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، جس کے دوران 13 اشتہاری مجرموں کے سمیت 114 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے، کاروائی کے دوران مجرموں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ ظہور آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پولیس نے ضلع بھر میں کامیاب سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں ضلع کے تمام ڈی ایس پیز اور تمام ایس ایچ اوز و دیگر پولیس ٹیم نے حصہ لے کر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 13 مجرمان اشتہاری سمیت 114 مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا۔ چارسدہ پولیس نے انسداد کاروائی میں 69 افراد کو دھرلئے۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جن میں 4 عدد SMG، ایک عدد LMG، 7عدد ریفیٹر، 4 عدد رائفل، ایک عدد کالاکوف، 34 عدد پستول اور 4401 عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلیے گئے۔ آپریشن میں 2 منشیات فروشان فرمان اور نذیر محمد کو گرفتارکرکے ان سے 3325 گرام چرس برآمد کرلیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران غیر رجسٹر ڈکرایہ داروں کے خلاف کاروائی میں 8 افراد کے خلاف 10RRBA کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ ناقص سکیورٹی پر 6 مختلف حساس مقامات کے مالکان کے خلاف 12SVEP کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ مزید VVSسسٹم کے ذریعے 549 گاڑیوں کی ویریفیکیشن کرکے درست قرار دیاگیا جبکہ CRVSسسٹم کے ذریعے 105 افراد کی شناخت کیا گیا۔ ہوائی فائرنگ میں 2 افراد کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف 3/4 AFکے تحت مقدمات درج کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 683993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش