QR CodeQR Code

شریف خاندان نے جائیداد کی فروخت شروع کردی ہے، نجی ٹی وی کی رپورٹ

18 Nov 2017 13:41

میاں نواز شریف لندن میں ڈیرے ڈال کر بیٹھے ہوئے تھے اور کاغذ سائن کر رہے تھے تو ان کے بہت سے قریبی لوگوں نے شُبہ ظاہر کیا کہ نواز شریف اپنی وراثت کا بٹوارہ کر رہے ہیں لیکن دراصل وہ اس زمین کی فروخت کے کاغذات پر دستخط کر رہے تھے اور اس مد میں وہ اب تک پندرہ ارب سے بیس ارب روپے لے چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ نیب نے نواز شریف اور ان کے خاندان کے اثاثے قرق کر لیے ہیں اور حسن اور حسین نواز کے اکاﺅنٹس بھی منجمد ہو گئے ہیں۔ اب ان کی یہ حالت ہے کہ یہ لوگ لندن میں بھی اپنی جائیداد بیچ رپے ہیں۔ بڑی خبر یہ ہے جو اہم بھی ہے اور افسوسناک بھی کہ میاں نواز شریف جنہیں 28 جولائی دوپہر بارہ بجکر آٹھ منٹ پر سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے نا اہل کیا تھا اور وہ اپنے عہدے سے برطرف ہو گئے تھے۔ انہوں نے پاکستان میں ایک نہایت اہم جگہ پر ایک بہت ہی قیمتی زمین جو چار سو ایکڑ پر مشتمل ہے، فروخت کر دی ہے۔ ڈھائی ہزار کنال کی زمین ایک کاروباری ٹائیکون کو فروخت کی گئی۔ اگر آپ کو یاد ہو تو جب میاں نواز شریف لندن میں ڈیرے ڈال کر بیٹھے ہوئے تھے اور کاغذ سائن کر رہے تھے تو ان کے بہت سے قریبی لوگوں نے شُبہ ظاہر کیا کہ نواز شریف اپنی وراثت کا بٹوارہ کر رہے ہیں لیکن دراصل وہ اس زمین کی فروخت کے کاغذات پر دستخط کرر رہے تھے اور اس مد میں وہ اب تک پندرہ ارب سے بیس ارب روپے لے چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 684149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/684149/شریف-خاندان-نے-جائیداد-کی-فروخت-شروع-کردی-ہے-نجی-ٹی-وی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org