0
Saturday 18 Nov 2017 13:51

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت 21 نومبر کو سعودی عرب کا دورہ کریگی

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت 21 نومبر کو سعودی عرب کا دورہ کریگی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم اور آرمی چیف 21 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21 نومبر منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔ گزشتہ ماہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے دارالحکومت ریاض میں دہشت گردی کے خلاف بننے والے سعودی اتحاد کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور وہاں متعدد شہزادوں اور وزرا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے بیٹے کے حق میں تخت سے دستبرداری کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 684154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش