0
Saturday 18 Nov 2017 18:36

پاراچنار، یوم رحلت رسول اکرمؐ اور یوم شہادت امام حسنؑ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

پاراچنار، یوم رحلت رسول اکرمؐ اور یوم شہادت امام حسنؑ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ آج 28 صفر المظفر کو کرم بھر کی امام بارگاہوں میں یوم رحلت رسول اللہ ص اور شہادت امام حسنؑ انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں حسب دستور تاجدار رسالت ختم مرتبت رسول اللہؐ کے یوم رحلت نیز برج ولایت کے دوسرے درخشاں ستارے حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ مقررین نے رسول اللہؐ اور آپؐ کے پیارے نواسے امام حسن مجتبیٰ علیہم السلام کی سیرت طیبہ نیز اسکی مظلومانہ شہادت پر روشنی ڈالی۔ اور شبیہہ تابوت برآمد کی گئی۔ مجلس عزا کے بعد ملک کے نامور نوحہ خواں سید علی دیپ رضوی نے نوحہ خوانی کی۔ اس موقع پر عزاداروں نے سینہ زنی کی۔
خبر کا کوڈ : 684201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش