0
Saturday 18 Nov 2017 20:08

فاٹا انضمام کے بعد شمالی و جنوبی پختونخوا کا ادغام بھی کیا جائے گا، اسفندیارولی خان

فاٹا انضمام کے بعد شمالی و جنوبی پختونخوا کا ادغام بھی کیا جائے گا، اسفندیارولی خان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے بعد شمالی و جنوبی پختونخوا کا بھی آپس میں ادغام کیا جائے گا۔ چارسدہ میں ایک عوامی اجتماع سےاپنے خطاب کے دوران انہوں نے قبائلی عوام کو یقین دلایا کہ انضمام کیلئے کی جانے والی کوششوں میں اے این پی ہمیشہ ان سے دو قدم آگے رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے پارلیمانی رہنماء جب انضمام کا مطالبہ کر رہے ہیں تو وہ پورا کیوں نہیں کیا جا رہا۔ اسفندیارولی خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر زور دیا کہ نواز شریف کے قبائلی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔ اے این پی سربراہ نے اس موقع پر تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں کے پی کے عوام تحریک انصاف کا بلا دریا برد کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 684223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش