0
Sunday 19 Nov 2017 09:22

لاہور پولیس نے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے "سپیشل سکیورٹی یونٹ" فعال کر دیا

لاہور پولیس نے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے "سپیشل سکیورٹی یونٹ" فعال کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے سپیشل سکیورٹی یونٹ کو لاہور آنیوالے غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے تشکیل دیا ہے۔ ایس ایس یو میں 275 جوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ جوانوں کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت اور قلیل عرصہ میں ٹریننگ مکمل کرنے پر افسران و اہلکاروں کو مبارک باد اور ایس پی ہیڈ کوارٹر کو شاباش دیتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں سپیشل سکیورٹی یونٹ کے 275 جوانوں کی پاسنگ آئوٹ کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز و سکیورٹی ڈاکٹر معین مسعود، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چودھری سلطان، سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن، ایس ایس پی ڈسپلن طارق عزیز، تمام ڈویږنل ایس پیز، ایس پی سی آئی اے ندیم عباس، ایس پی موبائلز فیصل شہزاد، ایس پی سی آر او عبدالرحیم شیرازی، ایس پی سکیورٹی ندیم کھوکھراور ایس پی ہیڈ کوراٹرزعاطف نذید سمیت افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس نے اس موقع پر کہا کہ لاہور پولیس نے گزشتہ 3 سال کے دوران تھانہ کلچر کی تبدیلی اور پولیس کے عوام کیساتھ بہترین روابط قائم کرنے کے اپنی نوعیت کے منفرد اقدامات اٹھائے ہیں جن کی بدولت نا صرف جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ تھانہ کلچر کی تبدیلی اور عوام سے رابطہ مضبوط جڑ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 684315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش