0
Sunday 19 Nov 2017 10:01

دینی مدارس میں سکول کالجز کا نصاب پڑھانے کا فیصلہ

دینی مدارس میں سکول کالجز کا نصاب پڑھانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ دینی مدارس میں بھی پنجاب کریکلم اینڈ ٹٰیکسٹ بْک بورڈ کا نصاب رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں بورڈ آف گورنرز نے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ مدارس میں پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک بورڈ کی نصابی کتب پڑھائی جائیں گی۔ بورڈ نے اتحاد تنظیم مدارس کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ منظوری ٹیکسٹ بْک بورڈ کے چند دن پہلے ہونیوالے اجلاس میں دی گئی ہے جس کے مطابق درجہ ابتدائیہ یعنی پہلی سے پانچویں جماعت تک، درجہ متوسط یعنی چھٹی جماعت سے آٹھویں تک بورڈ کا تیار کردہ نصاب پڑھایا جائے گا۔ بورڈ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ثانویہ عامہ کا دو سالہ کورس میڑک اور ہیومینیٹیز کے مضامین کے برابر ہوگا جبکہ ثانویہ خاصہ کے طلباء کو پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے مضامین بھی پڑھنے کی آپشن دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 684317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش