0
Sunday 19 Nov 2017 10:25

پاراچنار میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ماں بیٹی جاں بحق

پاراچنار میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ماں بیٹی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے سرحدی علاقہ شینکگ میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پارا چنار کے علاقہ شینکگ میں وزیرعلی نامی شخص کی اہلیہ شدید سردی کے باعث کمرے میں گیس ہیٹر چلتا چھوڑ کر اپنی بیٹی کے ہمراہ سوگئی تاہم رات کے کسی پہر کمرے میں آکسیجن ختم ہوجانے سے ہیٹر بجھ گیا اور گیس بھر جانے سے دونوں ماں بیٹی بے ہوش ہوگئی، جنہیں علی الصبح گھر کے دیگر افراد نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت موقع پر ہی واقعہ ہونے کی تصدیق کردی۔ دوسری جانب ماں بیٹی کی ہلاکت سے پورا علاقہ سوگوار ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 684320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش