QR CodeQR Code

ٓجب سے عمران خان سیاست میں آئے ہیں سیاست کا مزہ نہیں رہا، اسفندیار ولی

19 Nov 2017 15:23

چارسدہ پی کے 8 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان سچے ہیں تو اپنا بلیک بیری انکوائری میں پیش کر دیں پتہ چل جائے گا عائشہ گلالئی ٹھیک ہے یا غلط، فاٹا کو جلد از جلد خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے، قبائیلیوں کیساتھ نہیں بلکہ دو قدم آگے ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان سیاست میں آئے ہیں سیاست کا مزہ نہیں رہا۔ عمران خان سچے ہیں تو بلیک بیری انکوائری میں پیش کریں، عائشہ گلالئی ٹھیک ہے یا غلط سب پتہ چل جائے گا۔ چارسدہ پی کے 8 میں اے این پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں اسفندیار ولی نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے کپتان خان سیاست میں آئے سیاست کا مزا نہیں رہا۔ مانتا ہوں عمران خان اچھا کھلاڑی ہے لیکن اچھا سیاستدان نہیں، عمران خان سب کو گالیاں دیتا ہے کسی کو نہیں چھوڑا، عمران خان کہتا ہے میرا کام الزام لگانا ہے۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان سچے ہیں تو اپنا بلیک بیری انکوائری میں پیش کر دیں پتہ چل جائے گا عائشہ گلالئی ٹھیک ہے یا غلط۔ اے این پی کے مرکزی رہنما نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو جلد از جلد خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے، قبائیلیوں کے ساتھ نہیں بلکہ دو قدم آگے ہونگے۔ سیاسی محرومی دور کرنی ہے تو سب صوبوں کا ایک جیسا خیال رکھا جائے۔ اسفندیار ولی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی مطالبہ کیا کہ نوازشریف کے وعدوں کو پورا کریں۔ سابق وزیراعلٰی امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جسے سونامی کہتی ہے اس کو بیماری کہتا ہوں، وزیراعلٰی ایک مچھر کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 684359

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/684359/جب-سے-عمران-خان-سیاست-میں-آئے-ہیں-کا-مزہ-نہیں-رہا-اسفندیار-ولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org