0
Sunday 19 Nov 2017 18:17

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام جامشورو یونیورسٹی سوسائٹی میں اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ کپیسٹی بلڈنگ سیمپوزیم" کا انعقاد

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام جامشورو یونیورسٹی سوسائٹی میں اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ کپیسٹی بلڈنگ سیمپوزیم" کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مہران اسکلز ڈویلپمنٹ سینٹر، جامشورو یونیورسٹی سوسائٹی میں طلبہ کیلئے 2 روزہ کربلا محور انسانیت "اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ کپیسٹی بلڈنگ سیمپوزیم" ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پروگرام کی صدارت اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کی، ورکشاپ میں اعلیٰ ماہرین تعلیم اور اسکالرز نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ ورکشاپ میں انجنئیر سید حسین موسوی نے "اسلام میں تجارت کے قوائد" کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک کامل دین ہے، جس میں معاشرے کو چلانے کیلئے مفید قوانین موجود ہیں، نظام حیات کی تمام ضروریات کو اسلام میں واضح بتایا گیا ہے، جس سے انحراف نقصان کا سبب بنتا رہا ہے، جس معاشرے میں اسلام کے حقیقی قوانین پر عمل نہیں ہوتا، وہ پستی کا شکار ہے، اگرچہ آج کے تاجران اسلام کے قوانین کے مطابق تجارت کریں، تو دنیا سے غربت ختم ہو جائے گی اور ترقی کی طرف گامزن ہوگی۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملت جعفریہ نے گراں قدر خدمات دی ہیں، مگر بدقسمتی سے ملک دشمن قوتیں پاکستان میں کئی ڈاکٹرز، انجنئیرز، پروفیسرز، اساتذہ کرام اور دیگر شعبہ جات میں خدمات دینے والے محب وطن پاکستانی دہشتگردی کا شکار ہو چکے ہیں، جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ورکشاپ میں سینئیر تنظیمی رہنما کاشف رضا انڑ نے کپیسٹی بلڈنگ، ڈاکٹر سید کریم شاہ نے ہائیر ایجوکیشن کی اسکالرشپ کے حصول کے طریقہ کار، انجنئیر غالب رضا نے موٹیویشن، گل منیر شجاعی نے پروجیکٹ مینیجمنٹ اور بیرون ملک ہائیر ایجوکیشن کیلئے جانے والے اصغریہ کے رہنما ڈاکٹر مہدی نے سیلف مینیجمنٹ کے موضوع پر لیکچر دیئے۔ ورکشاپ میں شریک طلبہ نے پروگرام کو سہرایا۔
خبر کا کوڈ : 684397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش