QR CodeQR Code

اسلام دشمن عالمی طاقتوں کی ایجنٹی کرنے والے حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونیوالا ہے

عاشقان رسول کے دھرنے پر ظلم و تشدد حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گا، صاحبزادہ حامد رضا

حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن دھرانے پر تلی ہوئی ہے

19 Nov 2017 18:49

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں دھرنے والوں کیساتھ ہیں، حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن دھرانے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کو وزارت سے ہٹایا جا سکتا ہے تو زاہد حامد کو کیوں نہیں ہٹایا جا سکتا، ختم نبوت کیلئے ہم اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، حکومت کی بے تدبیری اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنے میں ختم نبوت کے پروانوں پر تشدد کروانے والے حکمرانوں سے اب ہماری کھلی جنگ ہوگی، ختم نبوت سے غداری کرنیوالی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی، عاشقان رسول کے دھرنے پر ظلم و تشدد حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گا، اسلام دشمن عالمی طاقتوں کی ایجنٹی کرنے والے حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونیوالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون کو برطرف نہ کیا گیا تو وزیراعظم سمیت سب وزیروں کی چھٹی ہو جائے گی،  اسلام آباد کا دھرنا ریاستی طاقت کے ذریعے ختم کیا گیا تو ہر شہر میں دھرنا ہوگا، بزدل حکمران ٹولہ اہل حق کے سامنے زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے دھرنے سے ملک بھر کے کروڑوں عاشقان رسول کو ولولہ تازہ ملا ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا ہے کہ پوری قوم کی ہمدردیاں دھرنے والوں کیساتھ ہیں، حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن دھرانے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کو وزارت سے ہٹایا جا سکتا ہے تو زاہد حامد کو کیوں نہیں ہٹایا جا سکتا، ختم نبوت کیلئے ہم اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، حکومت کی بے تدبیری اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں، حکمران ختم نبوت کے غداروں کو بچانے کی کوشش کرکے آگ سے کھیل رہے ہیں، وزیر قانون کی برطرفی کے بغیر بحران کا کوئی حل ممکن نہیں، دھرنے کو اندھی ریاستی طاقت سے ختم کیا گیا تو ملک بھر کے عاشقان رسول سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 684402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/684402/عاشقان-رسول-کے-دھرنے-پر-ظلم-تشدد-حکومت-خاتمے-کا-باعث-بنے-گا-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org