0
Sunday 19 Nov 2017 20:08

آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ سے کرپٹ پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش

آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ سے کرپٹ پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کرپٹ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی ہے، آئی جی سندھ نے مذکورہ کرپٹ افسران کی فہرست وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکرٹری سندھ کو ارسال کر دی ہے،وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سندھ پولیس کی کالی بھیڑوں کی فہرست وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو پیش کر دی ہے، فہرست میں پولیس کو بدنام کرنے والے ان تمام افسران کے نام شامل ہیں، جو سپریم کورٹ کو پیش کئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی اجازت کے بعد ان کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ دو دن قبل آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، کرپشن اور محکمہ میں غیر قانونی بھرتیوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث پولیس افسران کی فہرست عدالت میں پیش کی تھی۔

سپریم کورٹ کے حکم پر سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دس افسران کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے رپورٹ میں پیشرفت سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا، غیر قانونی بھرتیوں، فنڈز میں ہیر پھیر کے سنگین الزامات کے بعد اعلیٰ عدالت کے حکم پر سندھ پولیس کے بڑے بڑے افسران کیخلاف بڑی انکوائری شروع ہونے جا رہی ہے۔ ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران انکوائری آفیسر مقرر کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈی آئی جی ٹریننگ، سابق ایڈیشنل آئی جی سندھ ، سابق ایس پی، سابق ایڈیشنل آئی جی فنانس اور دیگر کے خلاف تحقیقات ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 684424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش