0
Sunday 19 Nov 2017 20:54

جو سفر بھٹو نے شروع کیا تھا بینظیر نے چلایا اب زرداری نے آکر تباہ کر دیا، اربوں روپے کرپشن کی گئی ہے، عارف علوی

جو سفر بھٹو نے شروع کیا تھا بینظیر نے چلایا اب زرداری نے آکر تباہ کر دیا، اربوں روپے کرپشن کی گئی ہے، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سکرنڈ میں ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا، کنوشن میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، سینیئر نائب صدر حلیم عادل شیخ، جنرل سیکریٹری افتخار سومر، گل محمد رند، ایوب رند، دیوان سچل، جے پرکاش اکرانی، افتخار فاروقی، امین اللہ خان، علی جونیجو، جھانشیر جونیجو، عمران قریشی، مجید مگسی، امام الدین کیریو، فاروق چانڈیو، نثار احمد، نصرت واحد، زارا ناز، عائشہ وارثی، انیسا والی اللہ، سیما شیخ، کنول رندھاوا و دیگر نے شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے بعد بینظیر بھٹو ان کے نقشہ قدم پر تھی، اس وقت زرداری نے آکر سندھ میں تباہی مچا دی ہے اربوں روپوں کی کرپشن کی جاتی ہے، سندھ کے وزراء کرپشن کرنے کے بعد تمام پیسہ باہر ملک زرداری کے پاس پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ان کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چھوٹے چور تو پکڑ ے جاتے ہیں لیکن بڑے چوروں کا کسی بھی آج تک احتساب نہیں کیا، عمران خان کی حکمت عملی سے اب بڑے چور بھی پکڑے جارہے ہیں، جلد سندھ کی عوام کو ان کے حقوق دلوائیں گے۔ کنونشن میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کارکنوں میں ممبر شپ کارڈ بھی تقسیم کئے اور نوابشاہ میں پاکستان تحریک انصاف کے آفس کا افتتاح بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 684437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش