QR CodeQR Code

ربیع الاول کے تقدس میں مظاہرین دھرنا ختم کریں، احسن اقبال کی اپیل

20 Nov 2017 11:20

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کیلئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، احتجاج کیلئے متبادل جگہ دینے کو تیار ہیں۔ ختم نبوت پر قوم متحد ہے نجانے لوگوں کو کیوں مشکلات میں ڈالا جا رہا ہے؟ ہم شواہد کے بغیر کسی کو کیسے فارغ کر سکتے ہیں۔ کمیٹی بن چکی ہے اس کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھرنا مظاہرین سے اپیل کی ہے وہ ربیع الاول کے تقدس میں دھرنا ختم کر دیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کیلئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ قوم کو اتحاد سے عید میلادالنبی منانے کا موقع دیا جانا چاہیئے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے ختم نبوت قانون کو پہلے سے زیادہ مضبوط کیا۔ لوگوں کے مذہبی جذبات ابھارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کیلئے متبادل جگہ دینے کو تیار ہیں۔ ختم نبوت پر قوم متحد ہے نجانے لوگوں کو کیوں مشکلات میں ڈالا جا رہا ہے؟ احسن اقبال کہتے ہیں کہ ہم شواہد کے بغیر کسی کو کیسے فارغ کر سکتے ہیں۔ کمیٹی بن چکی ہے اس کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 684498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/684498/ربیع-الاول-کے-تقدس-میں-مظاہرین-دھرنا-ختم-کریں-احسن-اقبال-کی-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org