0
Monday 20 Nov 2017 12:13

نواز شریف نے اگر آئینی راستہ چھوڑ دیا تو نقصان پہنچے گا، خورشید شاہ

نواز شریف نے اگر آئینی راستہ چھوڑ دیا تو نقصان پہنچے گا، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے تاہم حکومت کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، افسوس کی بات ہے کہ چند لوگوں نے اسلام آباد کو سیل کیا ہوا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے اگر آئینی راستہ چھوڑ دیا تو نقصان پہنچے گا، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، اسحاق ڈار کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں، تاہم وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ غیر ضروری ہے، جبکہ تحریک انصاف کا حق ہے کہ وہ کوئی بھی مطالبہ کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 684517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش