0
Monday 20 Nov 2017 14:58

كرپشن كا خاتمہ كرنا ہے تو پختونخوا میں بھی احتساب كمیشن فعال ہونا چاہیئے، ریحام خان

كرپشن كا خاتمہ كرنا ہے تو پختونخوا میں بھی احتساب كمیشن فعال ہونا چاہیئے، ریحام خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان كی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان كے گھر سے نكلنے كے بعد میں نے اپنا وقت فلاحی كاموں كیلئے وقف كردیا ہے۔ پشاور میں یتیم بچوں كے ادارے آغوش میں منعقدہ تقریب كے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران ریحام خان کا کہنا تھا كہ خیبر پختونخوا حكومت ووٹ بینک كے دباؤ كی وجہ سے  وومن پروٹیكشن بل پاس نہیں كرواسكی جس کے باعث تشدد كے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبے میں بچے غیر محفوظ ہیں اور تعلیم كی كمی ہے۔ انہوں نے كہا كہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شریفاں بی بی كے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، وزیراعلٰی كو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیئے تھا، تاہم 3 ہفتے گزرنے كے باوجود كوئی كارروائی نہیں ہوئی، ابھی تک مركزی ملزم اور ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار نہیں ہوا۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ كرپشن، اثاثے چھپانے اور ٹیكس نہ دینے والے تمام افراد كے خلاف یكساں  كارروائی ہونی چاہیئے، كرپشن كا خاتمہ كرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں بھی احتساب كمیشن فعال ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 684558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش