QR CodeQR Code

یوتھ آف پاراچنار کے اقدام کو سراہتے ہیں اور انکی حمایت کا اعلان کرتے ہے، اویس الحسن

28 Apr 2011 15:05

اسلام ٹائمز:آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر اویس الحسن نے یونیورسٹی کیمپس کے صدور کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا کہ کرم ایجنسی کے غیور اور محب وطن عوام گزشتہ چار سال سے ملک دشمن شرپسندوں کے خلاف نبرد آزما ہیں اور تاحال 2200 سے زیادہ افراد کی قربانیاں دے چکے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت ان محبانِ وطن کی حمایت کی بجائے شرپسندوں کا ساتھ دے رہی ہے


 پشاور:اسلام ٹائمز۔ حکمران پاراچنار کے نوجوانوں میں نفرت پیدا کر رہے ہیں، کرم ایجنسی پاراچنار میں گزشتہ چار سال سے جاری قتلِ عام، مین ٹل پاراچنار روڈ کی بندش اور 25 مارچ سے اغوا افراد کی تاحال عدم بازیابی کے خلاف یوتھ آف پاراچنار کے اقدام کو سراہتے ہیں اور انکی حمایت کا اعلان کرتے ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر اویس الحسن نے یونیورسٹی کیمپس کے صدور کے ساتھ ایک اجلاس میں کیا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکمران پاراچنار کے نوجوانوں میں نفرت پیدا کر رہے ہیں کیونکہ کرم ایجنسی کے غیور اور محب وطن عوام گزشتہ چار سال سے ملک دشمن شرپسندوں کے خلاف نبرد آزما ہیں اور تاحال 2200 سے زیادہ افراد کی قربانیاں دے چکے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت ان محبانِ وطن کی حمایت کی بجائے شرپسندوں کا ساتھ دے رہی ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے پانچ لاکھ آبادی والا یہ علاقہ پورے ملک سے کٹا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 68456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/68456/یوتھ-آف-پاراچنار-کے-اقدام-کو-سراہتے-ہیں-اور-انکی-حمایت-کا-اعلان-کرتے-ہے-اویس-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org