QR CodeQR Code

پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں شہاب 2 ریاض میں منعقد ہونگی

20 Nov 2017 17:18

نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی کمانڈر کا کہنا تھا کہ مشترکہ فوجی مشقوں کا بنیادی مقصد دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ، جبکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دہشتگردی کےخلاف مؤثر حکمت عملی سے افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی افواج کے خصوصی دستوں کی مشترکہ فوجی مشقیں شہاب 2 جلد ریاض میں شروع کی جائیں گی۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ریاض میں منعقدکی جانے والی عسکری مشقوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مفلحہ بن سالم القطیبی کا کہنا تھا کہ مشترکہ فوجی مشقوں کا بنیادی مقصد دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ، جبکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دہشتگردی کےخلاف مؤثر حکمت عملی سے افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین خصوصی افواج کی عسکری مشقوں کا اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سعودی سربراہی میں 41 اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے وزائے دفاع کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 684586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/684586/پاکستان-اور-سعودی-عرب-کی-خصوصی-افواج-مشترکہ-فوجی-مشقیں-شہاب-2-ریاض-میں-منعقد-ہونگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org