0
Monday 20 Nov 2017 18:07

تربت میں قتل ہونے والے 5 نوجوانوں کو کوئٹہ بھیجنے والا انسانی اسمگلر سہیل شکیل گرفتار کر لیا گیا

تربت میں قتل ہونے والے 5 نوجوانوں کو کوئٹہ بھیجنے والا انسانی اسمگلر سہیل شکیل گرفتار کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے تربت میں قتل ہونے والے 5 نوجوانوں کو کوئٹہ بھیجنے والا انسانی اسمگلر سہیل شکیل گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں قتل ہونے والے 5 افراد کو جرمنی بھیجنے کی لالچ دے کر موت کی وادی میں دھکیلنے والا انسانی اسمگلر سہیل شکیل گرفتار ہو گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل شکیل جرمنی میں مقیم اپنے بھائی کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے اور نوجوانوں کو پہلے کوئٹہ میں صادق نامی اپنے دوست کے پاس ٹھہراتا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم صادق کو کوئٹہ اور ملزم سہیل شکیل کو گجرات سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا ہے اور سہیل شکیل نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو بھاری رقم کے عوض جرمنی بھجواتا تھا اور کوئٹہ میں 50 ہزار روپے فی کس کے عوض صادق کے پاس ٹھہراتا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تربت میں قتل ہونے والے 15 افراد بھی سہیل شکیل اور صادق کے دیے گئے لالچ میں پھنس کر جرمنی جانا چاہتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 684591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش