QR CodeQR Code

نوجوانوں کے ذریعے ہی ملک میں تبدیلی لائیں گے، نوجوان ایک بڑی طاقت اور قوت ہیں، محمد کاظم

20 Nov 2017 18:00

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے سیکرٹری نے کہا کہ نوجوانوں نے ہمیشہ تبدیلی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ ہے، نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد اور قوت ملکوں میں انقلاب برپا کردیتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نوجوانوں کے ذریعے ہی ملک میں تبدیلی لائیں گے، نوجوان ایک بڑی طاقت اور قوت ہیں، سازش کے تحت نوجوانوں کو قتل و غارت کی سیاست میں دھکیلا گیا، پاکستانی نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، سیاست دانوں نے نوجوانوں کو اپنی بھٹی کا ایندھن بنایا، ایم ڈبلیو ایم نوجوانوں کی صلاحیتوں کا تعمیری کاموں میں استعمال کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے سیکرٹری محمد کاظم نے شہید حسینی ہال ملیر جعفر طیار میں وحدت یوتھ کی جانب سے منعقدہ ’’نوجوان امید پاکستان‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل میثم عابدی، فرحان رضوی، سجاد چنگیزی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مختار منگی، رضا رضوی، حامد حسین و دیگر موجود تھے۔ محمد کاظم نے کہا کہ نوجوانوں نے ہمیشہ تبدیلی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ ہے، نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد اور قوت ملکوں میں انقلاب برپا کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وحدت یوتھ پرعزم، بہادر اور جرات مند نوجوانوں کا قافلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانان ملت جعفریہ اپنے اور قوم کے حقوق کے لئے متحد ہوجائیں اور ظالم قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 684592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/684592/نوجوانوں-کے-ذریعے-ہی-ملک-میں-تبدیلی-لائیں-گے-نوجوان-ایک-بڑی-طاقت-اور-قوت-ہیں-محمد-کاظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org