0
Monday 20 Nov 2017 18:55
تحریک لبیک کا مطالبہ 20 کروڑ عوام کی آواز ہے، حکومت آپریشن کی بجائے جائز مطالبہ تسلیم کرے

پاکستان کی 20 دینی جماعتوں کا وزیر قانون زاہد حامد کی برطرفی کا مطالبہ

عوام الیکشن میں ن لیگ کی قادیانیت نوازی کا قرض چکا دینگے، کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت
پاکستان کی 20 دینی جماعتوں کا وزیر قانون زاہد حامد کی برطرفی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ملک کی 20 بڑی دینی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان جے یو آئی (س) کے مولانا حسین احمد جے یو پی کے پیر صفدر شاہ گیلانی، عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے مولانا پیر سلمان منیر، جمعیت اہلحدیث کے مولانا عبد اللہ روپڑی، جمعیت اہلسنت کے مولانا محمد حنیف حقانی، تحریک ملت جعفریہ کے علامہ وقار حیدر نقوی، پاکستان شریعت کونسل کے مولانا زاہد الراشدی، اتحاد علماء کونسل کے مفتی عاشق حسین، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مولانا شبیر احمد عثمانی، مجلس احرار اسلام کے مولانا محمد یوسف احرار، تحریک حرمت رسولؐ کے ڈاکٹر شاہد نصیر، جمعیت علماءِ اہلسنت کے مفتی محمد صدیق مصطفائی، جسٹس موومنٹ کے میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ کے حافظ شعیب الرحمن، تحریک عوام اہلسنت کے پیر جمشید احمد نورانی، جمعیت مشائخ پاکستان کے پیر اختر رسول قادری، اہلحدیث یوتھ فورس کے ذاکر الرحمن صدیقی، سنی علماء فورم کے علامہ اصغر عارف چشتی اور تحریک اتحاد بین المسلمین کے امیر مولانا محمد زبیر ورک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ختم نبوت کا حلف نامہ حذف کرنا غلطی نہیں بلکہ جان بوجھ کر یہ سازش کی گئی جس سے کروڑوں فرزندانِ اسلام کے جذبات بری طرح مجروح ہیں لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ختم نبوت کا حلف نامہ حذف کرنے کی ترمیم پیش کرنیوالے وزیر قانون زاہد حامد اور انوشہ رحمان سمیت راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کے مطابق اس سازش میں ملوث تمام مجرموں کو فی الفور برطرف کیا جائے۔

دینی راہنماؤں نے کہا کہ تحریک لبیک کا زاہد حامد کو برطرف کرنے کا مطالبہ 20 کروڑ عوام کی آواز ہے، حکومت دھرنا ختم کرانے کیلئے کسی بھی آپریشن کی بجائے ان کا جائز مطالبہ جلد تسلیم کرکے ملک و قوم کو کسی نئے سنگین بحران سے بچائے جو اس کا فرض منصبی ہے، اگر قادیانی ایجنٹوں کو برطرف نہ کیا گیا تو آنیوالے الیکشنز میں غیور مسلمان نواز لیگ حکومت کی بدترین قادیانیت نوازی کا قرض چکا دینگے اور دینی جماعتیں اس ضمن میں بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی کہ ختم نبوت کے غداروں کو ووٹ دیکر اپنا ایمان اور دنیا و آخرت ہرگز برباد نہ کریں نیز انہوں نے کہا کہ اسلام و آئین پاکستان سے غداری کے مجرم قادیانی آلہ کار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، ختم نبوت پر ڈاکہ زنی کرنیوالے قادیانی آلہ کاروں کو عہدوں سے برطرف کرکے اسلام وآئین پاکستان کی پاسداری کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 684595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش