0
Monday 20 Nov 2017 20:58

ملتان، ضلعی انتظامیہ نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کی زبان بندی کے احکامات جاری کر دیے

ملتان، ضلعی انتظامیہ نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کی زبان بندی کے احکامات جاری کر دیے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی جبری گمشدگی کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے علامہ اقتدار حسین نقوی کی زبان بندی کے احکامات جاری کر دیے، واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے آج سید ناصر عباس شیرازی کی جبری گمشدگی کے خلاف اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔ دوسری جناب ''اسلام ٹائمز''سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور ملتان انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے، حکومت ہمارے عزائم کو متزلزل نہیں کرسکتی، حکومت سید ناصر عباس شیرازی کو فی الفور بازیاب کرائے بصورت دیگر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی کی جبری گمشدگی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 684639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش