QR CodeQR Code

کراچی، لیاری گینگ وار کے دو اہم کمانڈروں سمیت 7 ملزمان گرفتار

20 Nov 2017 22:48

لیاری کے علاقے عیدولین میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے 2 اہم کمانڈرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان میں جمشید عرف کاکا اور نیازو شاہد شامل ہیں، جو قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور تھانے پر حملوں کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار کے دو اہم کمانڈروں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، چھینی گئی گاڑیاں اور منشیات برآمدکرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے لیاری کے علاقے عیدولین میں ٹارگٹڈ کارروائی کی، جس کے دوران لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے 2 اہم کمانڈرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان میں جمشید عرف کاکا اور نیازو شاہد شامل ہیں، جو قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور تھانے پر حملوں کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ادھر سائٹ پولیس نے سائٹ اے میں ڈکیتی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان چوری کی گاڑی میں منشیات اسمگل کرتے تھے۔ لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے گاڑیاں چرانے والے 2 ملزمان کو لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ اے سی ایل سی کے ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق گرفتار ملزمان میں رحیم بخش اور کامران عرف چنا شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گروہ کراچی میں کئی گاڑیاں چوری کر چکا ہے، گرفتار ملزم چوری کی گاڑی میں منشیات اسمگل کرتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 684661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/684661/کراچی-لیاری-گینگ-وار-کے-دو-اہم-کمانڈروں-سمیت-7-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org