0
Monday 20 Nov 2017 23:02

کراچی آپریشن مکمل قیام امن تک بلاتفریق جاری رکھا جائیگا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

کراچی آپریشن مکمل قیام امن تک بلاتفریق جاری رکھا جائیگا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج صبح گورنر ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی اور ناشتہ ایک ساتھ کیا، اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں اور اس پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا۔ تینوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات تقریباً پونے دو گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات میں صوبہ کی صورتحال، امن و امان، وفاق کے تحت جاری منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت، معاشی، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں مکمل قیام امن تک آپریشن بلاتفریق جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق پورے ملک کی یکساں ترقی کے ویژن پر گامزن ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ اور انھیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کیلئے وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، جبکہ سندھ کی ترقی کیلئے بھی وفاق ہر ممکن تعاون کرے گا۔ تینوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 684666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش