0
Monday 20 Nov 2017 23:41

نئے نیول چیف کا پاک بحریہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد کھلے سمندر میں پی این فلیٹ یونٹس کا پہلا دورہ

نئے نیول چیف کا پاک بحریہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد کھلے سمندر میں پی این فلیٹ یونٹس کا پہلا دورہ
اسلام ٹائمز۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جنگی یونٹس کی آپریشنل صلاحیتوں کا ایک شاندار مظاہرہ دیکھا۔ پاک بحریہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد یہ نیول چیف کا کھلے سمندر میں تعینات نیول فلیٹ یونٹس کا پہلا دورہ تھا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر نیول چیف کے ہمراہ تھے۔ حربی صلاحیتوں کے اس شاندار مظاہرے میں پاک بحریہ کے متعدد بحری اور فضائی یونٹس نے حصہ لیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس موقع پر پاک بحریہ کے جہازوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ان کے عزم و حوصلے کی تعریف کی۔ ایڈمرل عباسی نے فلیٹ یونٹس کی بہترین آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور افسروں اور جوانوں سے زور دے کر کہا کہ وہ موجودہ اور مستقبل کے بحری چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے آپریشنل حالات سے آگاہ رہیں۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تناظر میں پاک بحریہ کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں پر زور دیا اور سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاکستان نیو ی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کھلے سمندر میں فلیٹ یونٹس کے اپنے اس دورے کے حوالے سے تمام لوگوں کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک بحریہ کے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ ہر قیمت پر ملک کی بحری سرحدوں اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 684669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش