0
Tuesday 21 Nov 2017 14:50

کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں گے، فردوس شمیم نقوی

کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں گے، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ کارکنان 25 دسمبر کو جلسے کی تیاریاں بھرپور انداز میں شروع اور چیئرمین عمران خان کا پیغام گلی گلی گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں، پی ٹی آئی ہمیشہ کراچی کے عوام کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ رہی ہے، انشاء ﷲ کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں گے۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو میں کہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ 25 دسمبر کا جلسہ ثابت کریگا کہ تحریک انصاف کراچی کی نمائندہ جماعت ہے، انتخابات میں کامیاب ہوکر اسمبلیوں میں کراچی کے حقوق کے لئے بھرپور جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پڑھے لکھے اور باشعور لوگوں کا شہر ہے، لیکن بدقسمتی سے ہزاروں نوجوان ڈگریاں لے کر نوکریوں کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، جو نوکریاں نوجوانوں کا حق ہے وہ کرپٹ حکمرانوں کی جانب سے چند پیسوں کے عوض بیچ دی جاتی ہیں یا پھر اپنے من پسند افراد کو دے دی جاتی ہیں، جو کہ میرٹ کا قتل عام ہے، کراچی کے شہری جان چکے ہیں کہ 3 دہائیوں سے کراچی کی نمائندگی کرنے والی جماعت نے کبھی شہر کے حقوق کے لئے آواز نہیں اٹھائی، اب ان کے پاس کراچی کے عوام سے ووٹ مانگنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 684787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش