1
0
Tuesday 21 Nov 2017 13:06
داعش کی شکست پر جنرل سلیمانی کا رہبر انقلاب اسلامی کے نام پیغام

عراق و شام میں امریکی اور صہیونی دہشتگرد گروہ داعش کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، جنرل سلیمانی

عراق و شام میں امریکی اور صہیونی دہشتگرد گروہ داعش کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، جنرل سلیمانی
اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل سلیمانی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے نام ایک پیغام میں داعش دہشتگردوں کے خاتمے کی نوید دی ہے۔ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل سلیمانی نے آج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آپ کی جانب سے اس حقیر (جنرل سلیمانی ) نے اس محاذ میں داعش کے آخری گڑھ البوکمال کو بھی آزاد کراکر داعش کا پرچم شام کے شہر البوکمال سے بھی اکھاڑ کر پھینک دیا ہے، عراق و شام میں امریکی اور صہیونی دہشت گرد گروہ داعش کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، شام کا پرچم لہرا دیا گیا ہے اور شام سے شجرہ خبیثہ داعش کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل سلیمانی نے اپنے اس پیغام میں ایران، عراق، شام، لبنان، پاکستان اور افغانستان کے گمنام مجاہدوں، کمانڈروں، جانبازوں اور شہیدوں کی جانب سے جنہوں نے اسلامی مقدسات اور مسلمانوں کی عزت و ناموس کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، اس عظیم اور سرنوشت ساز کامیابی پر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای، ایران، عراق اور شام کے عوام اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔

جنرل سلیمانی کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور آیت اللہ العظمٰی سیستانی کی خرد مندانہ قیادت اور حکیمانہ ہدایات کی بدولت ہی تمام وسائل سے اس طوفان کا مقابلہ کیا گیا۔ قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے اپنے اس پیغام میں کہا کہ عراق و شام کی حکومت اور ان ممالک کی فوج اور نوجوان خاص طور سے عوامی رضا کار فورس حشدالشعبی اور دیگر مسلمان ملکوں کے نوجوان اور سید حسن نصراللہ کی قیادت میں حزب اللہ لبنان نے داعش کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ جنرل سلیمانی نے کہا کہ اس قسم کی تمام جارحیت اور جرائم کی منصوبہ بندی امریکی صدر کے اعتراف کے مطابق امریکہ سے منسلک اور مرتبط تنظیموں اور اداروں کی جانب سے بنائی گئی اور ان پر عمل درآمد کرایا گیا، حتٰی امریکہ کے موجودہ حکمرانوں کی جانب سے اس وقت بھی اسی قسم کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے اپنے پیغام کے آخر میں ایران کے فوجی اور سویلین حکام کی جانب سے عراق و شام کے عوام اور حکومتوں کی حمایت کی قدردانی کی۔
خبر کا کوڈ : 684793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

manzoom ali
Pakistan
khuda general qasim sulaimani ko salmat rakhe ameen
ہماری پیشکش