0
Tuesday 21 Nov 2017 18:58

ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی 12 ربیع الاول کو ایک ہو جائیں گی، سلیم شہزاد کی پیشگوئی

ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی 12 ربیع الاول کو ایک ہو جائیں گی، سلیم شہزاد کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق بانی رہنماء سلیم شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی 12 ربیع الاول کو ایک ہو جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے اتحاد کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئند چند دنوں میں سیاسی اتحاد بنتے دیکھ رہا ہوں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ دونوں جماعتیں بارہ ربیع الاول کو یکجا ہو جائیں گی۔ سلیم شہزاد نے بتایا کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر آنے کا مشورہ دیا ہے، کراچی اور سندھ کے مہاجر ووٹ بینک کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، اس حوالے سے میئر کراچی اور بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ اور اختیارات دیئے جائیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے بھی متحدہ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے اکٹھے ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 684854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش