QR CodeQR Code

لکی مروت میں مقامی کھیلوں کے سالانہ میلے کا آغاز

21 Nov 2017 21:31

خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں کھیلوں کے دوسرے سالانہ میلے کا آغاز کردیا گیا ہے جو دو ہفتے تک جاری رہیگا، میلے میں کبڈی، فٹبال، کرکٹ، والی بال، نیزہ بازی، تیراندازی، جمناسٹک، جوڈو کراٹے، رسہ کشی، بیڈمنٹن، مشاعرہ اور دیگر مقامی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں کھیلوں کے دوسرے سالانہ میلے کا آغاز کر دیا گیا ہے جو دو ہفتے تک جاری رہے گا۔ میلے کا افتتاح چلڈرن پارک میں مروت قومی جرگہ کے صدر اختر منیر، تحصیل ناظم ہدایت اللہ خان عیسٰی خیل اور سماجی کارکن ریحام خان نے کیا۔ میلے میں کبڈی، فٹبال، کرکٹ، والی بال، نیزہ بازی، تیراندازی، جمناسٹک، جوڈو کراٹے، رسہ کشی، بیڈمنٹن، مشاعرہ اور دیگر مقامی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ افتتاح کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پر رنگارنگ غبارے اور کبوتر ہوا میں چھوڑے گئے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں ریحام خان نے میلے کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس میں بچوں، جوانوں اور بوڑھوں سب کیلئے تفریح کا سامان رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی اختر منیر نے کہا کہ وہ خود بھی سپورٹس مین رہ چکے ہیں اور کھلاڑیوں کیلئے ایسے مواقع دیکھ کر انہیں بیحد خوشی محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے ہر سال اس میلے کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 684896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/684896/لکی-مروت-میں-مقامی-کھیلوں-کے-سالانہ-میلے-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org