2
0
Tuesday 21 Nov 2017 23:13
جنرل قاسم سلیمانی کی رہبر انقلاب کو مبارکباد

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا جنرل قاسم سلیمانی کو جوابی خط

شام، عراق اور دیگر ممالک کے مجاہدین کو خدا کے سپرد کرتا ہوں
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا جنرل قاسم سلیمانی کو جوابی خط
اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جو شام اور عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں مشغول ہیں، نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے نام خط لکھا تھا۔ جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے خط میں رہبر انقلاب کو داعش کی نابودی پر مبارکباد پیش کی تھی۔ رہبر انقلاب اسلامی کی آفیشل ویب سایٹ نے جنرل قاسم سلیمانی کے جواب میں ارسال کئے رہبر معظم کے خط کو نشر کیا ہے۔ خط کا مکمل متن یہ ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام کے پرافتخار جنرل اور مجاہد فی سبیل اللہ کمانڈر حاج قاسم سلیمانی دام توفیقاتہ
اپنی پوری طاقت کے ساتھ خداوند تبارک و تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کے مختلف سطح کے عظیم مجاہد دوستوں کی جانثارانہ محنتوں کے نتیجہ میں یہ برکت ہمیں نصیب ہوئی کہ اس دنیا کی طاغوتی قوتوں کے ہاتھوں کا لگایا ہوا شجرہ خبیثہ، آپ جیسے نیک بندوں کے ذریعے شام اور عراق میں اپنی نابودی کو پہنچ چکا ہے۔ یہ صرف داعش جیسے بدنام ظالم گروہ پر ایک کاری ضرب نہ تھی، بلکہ (اس) خبیث سیاست پر ایسی محکم ضرب تھی کہ جس کا ہدف اس خطے میں داخلی جنگ کو ایجاد کرنا اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں ہونے والی مزاحمت (مقاومت) کو نابود کرنا تھا۔ انہوں نے ان ظالم گمراہ گروہوں کے لیڈروں کے ذریعے خطے کی خود مختار حکومتوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ یہ امریکہ کی سابقہ اور موجودہ حکومت اور ان کی خطہ میں موجود اتحادی حکومتوں پر ایک کاری ضرب تھی کہ جنہوں نے مل کر اس گروہ کو بنایا اور ان کی مکمل حمایت کی، تاکہ اپنی نحس طاقت کو مغربی ایشیا کے علاقے تک پھیلا سکیں اور اس طریقے سے غاصب صیہونی حکومت کو اس علاقے پر قابض کر دیں۔
آپ نے اس مہلک سرطانی ناسور کو تباہ کرکے نہ صرف دنیائے اسلام بلکہ پوری انسانیت اور تمام اقوام کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ یہ خدا کی مدد تھی اور (آپ کا یہ کام اس آیت) "و ما رمیتَ اذ رمیت و لکن الله رمی" کا مصداق تھا کہ جو آپ اور آپ کے مجاہد دوستوں کو ان کی دن رات کی محنت کے بدلے انعام دیا گیا۔ میں انتہائی محبت سے آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ تاکید بھی کرتا ہوں کہ دشمن کی چالوں سے ہوشیار رہیں۔ جنہوں نے ایک عظیم سرمایہ کو خرچ کرکے اس خطرناک سازش کو تیار کیا، وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ان کی کوشش ہوگی کہ اس فتنہ کو خطے کے کسی اور حصہ میں شروع کریں یا کسی اور شکل، نئی صورت اور نئے انداز میں اسی کام کو دوبارہ انجام دیں۔ اپنے حوصلہ کو بلند رکھنا، ہوشیار رہنا، وحدت کو پامال نہیں ہونے دینا، تمام خطرناک بچ جانے والے عناصر کا خاتمہ، بصیرت افزا فرہنگی کام اور خلاصہ، ہر قسم کی ضروری تیاری (انجام پائے اور ان مسائل) سے غفلت نہ برتی جائے۔ آپ کو اور عراق، شام اور دوسرے ممالک کے تمام مجاہدین کو خدا کے سپرد کرتا ہوں، آپ سب کو سلام پیش کرتا ہوں اور آپ کیلئے دعاگو ہوں۔
والسلام علیکم و رحمت اللہ
سید علی خامنہ ای
۳۰ آبانماہ ۱۳۹۶
خبر کا کوڈ : 684906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Italy
ما شاء لله حقیقی رہبرانه کردار ہے، جہاں پر داعش کے خلاف مجاہدت کی ستائش کی، وہیں آئندہ ہوشیار رہنے اور دشمن پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ بصیرتی ثقافتی کام انجام دینے پر بھی تاکید فرمائی ہے۔ خدا ہماری قوم کو بھی ایسا ہی بابصیرت لیڈر عطا کرے۔
Wasif
Iran, Islamic Republic of
خدا سلامت رکھے قاسم سلیمانی بالخصوص رہبر جان کو
ہماری پیشکش