QR CodeQR Code

حماس اور فتح کے درمیان سمجھوتہ مثبت قدم ہے، ایران

سايت خبری inn , 28 Apr 2011 16:52

اسلام ٹائمز: ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی گروہوں حماس اور فتح کے درمیان سمجھوتے کو مثبت اور بابرکت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ مظلوم فسلطینی عوام کے تاریخی مطالبات پورا ہونے میں مددگار ثابت ہو گا۔


اسلام ٹائمز- ایران نیوز نیٹ ورک کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے فلسطینی گروہوں حماس اور فتح کے درمیان سمجھوتہ طے پانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک بابرکت اور خوشائند قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ معاہدہ مظلوم فلسطینی عوام کے تاریخی مطالبات کے حصول میں مددگار ثابت ہو گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی گروہوں اور اسلامی مزاحمت کو اسرائیل کی غاصب صہیونیستی رژیم کے مقابلے میں دو بنیادی اور ضروری عناصر قرار دیا اور کہا کہ فلسطینی گروہوں میں اتحاد اور اتفاق نظر ملت فلسطین کیلئے بڑی کامیابیوں کا باعث بنے گا۔
جناب علی اکبر صالحی نے حماس اور فتح کے درمیان سمجھوتے کو مسئلہ فلسطین سے متعلق مصر کے عظیم عوام کی پہلی کامیابی کہا اور اس معاہدے میں مصری حکومت کی کوششوں کی قدردانی کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ محاصرے کا جلد خاتمہ ہو جائے اور رفح بارڈر کھل جانے کے بعد مقبوضہ فلسطین تک ضروری اشیاء اور ساز و سامان کی منتقلی ممکن ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 68493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/68493/حماس-اور-فتح-کے-درمیان-سمجھوتہ-مثبت-قدم-ہے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org