0
Wednesday 22 Nov 2017 08:45

تعلیمی اداروں میں این جی اوز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

تعلیمی اداروں میں این جی اوز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ تعلیمی اداروں میں غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نےمحکمہ سکولز اور محکمہ ہائرایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ این جی اوز تعلیمی اداروں میں جانے سے پہلے محکمہ داخلہ سے اجازت لینے کی پابند ہوں گی۔ جاری ہونیوالے مراسلے کے مطابق این جی اوز تعلیمی اداروں میں داخلے کا مقصد اور ضرورت کے متعلق محکمہ داخلہ کو وضاحت دیں گی۔ محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر کسی بھی این جی او کو سرکاری تعلیمی اداروں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے اس سلسلےمیں تمام صوبائی ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اعلی تعلیمی اداروں کو بھی محکمہ داخلہ کے نئے حکم نامے پر عمل کرنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 684951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش