QR CodeQR Code

عمر کی مثالیں دینے والے آج حوا کی بیٹی کو انصاف دینے کے موقع پر کہا چھپ گئے، امیر مقام

22 Nov 2017 12:53

ڈی آئی خان میں گرہ مٹ کی متاثرہ لڑکی کے گھر کا دورہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان کے انسانیت سوز واقعے کے بعد عمران خان اور وزیراعلٰی کا نہ آنا، ملزم کو گرفتار نہ کرنا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی میں ناکامی پر عمران خان کی تبدیلی اور حقیقیت کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر و مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے گرہ مٹ ڈیرہ اسماعیل خان کی متاثرہ لڑکی کے گھر کا دورہ کیا اور متاثرہ لڑکی کو چادر پہنا کر ذاتی طور پر 2 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ حضرت عمر کی انصاف دلانے کی مثالیں دینے والے آج حوا کی بیٹی کو انصاف دینے کے موقع پر کیوں بلوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان کے انسانیت سوز واقعے کے بعد عمران خان اور وزیراعلٰی کا نہ آنا، ملزم کو گرفتار نہ کرنا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی میں ناکامی پر عمران خان کی تبدیلی اور حقیقیت کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پارٹی کا نام انصاف رکھنے سے عوام کو انصاف نہیں ملتا بلکہ عوام کو انصاف دلانے کیلئے ظالموں کے خلاف آواز اٹھانی پڑتی ہے، جس سے تحریک انصاف کی حکومت ہچکچاتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر نے اس موقع پر پارٹی سربراہ محمد نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 685031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/685031/عمر-کی-مثالیں-دینے-والے-آج-حوا-بیٹی-کو-انصاف-کے-موقع-پر-کہا-چھپ-گئے-امیر-مقام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org