0
Saturday 25 Nov 2017 10:00

نیشنل ایکشن پلان کے تحت این جی اوز کا آڈٹ، مشکوک ٹرانزیکشن پکڑی گئی

نیشنل ایکشن پلان کے تحت این جی اوز کا آڈٹ، مشکوک ٹرانزیکشن پکڑی گئی
اسلام ٹائمز۔ این جی او کے آڈٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کا فیصلہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس آڈٹ کے دوران لاہور کی این جی او کے اکاؤنٹ میں 23 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 23 کروڑ 45 لاکھ کی مشکوک ٹرانزیکشن سامنے آئی۔ ذرائع کے مطابق این جی او بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ کے اکاؤنٹس میں نامعلوم ذریعے سے 23 کروڑ 45 لاکھ منتقل ہوئے، بی ایل ایل ایف کے اسی اکاونٹ سے چند دنوں بعد مذکورہ رقم کی نامعلوم ادائیگی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق 2 دن میں تمام رقم مذکورہ اکاونٹ سے منتقل کی گئی،بی ایل ایل ایف نے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے صرف ویب سائیٹ بنا رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق این جی او بی ایل ایل ایف کی انتظامیہ مذکورہ ٹرانزیکشنز کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکی، بی ایل ایل ایف انتظامیہ کی جانب سے اعتراضات کا بھی کوئی تحریری جواب نہیں دیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق این جی اوز کی جانب خطیر رقم کی ٹرانزیکشن کا کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا،ٹرانزیکشن کی وجہ اور وصول کرنیوالے کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں ملا، بی ایل ایل ایف نے فریڈم سنٹر بنانے کے نام پر رقم اکٹھی کی، رقم این جی او کے نام پر اکٹھی کی گئی مگر ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت بی ایل ایل ایف کی مشکوک ٹرانزیکشن پر حرکت میں آ گئی ہے اور مذکورہ این جی او کو چیک کرنے کیلئے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا گیا  ہے، اب ایف آئی اے ان معاملات کی تحقیق کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 685032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش