0
Wednesday 22 Nov 2017 14:36

پونچھ جموں میں مسجد اہلبیت علیہ السلام کی افتتاحی تقریب

پونچھ جموں میں مسجد اہلبیت علیہ السلام کی افتتاحی تقریب
اسلام ٹائمز۔ پونچھ میں مسجد اہل بیت علیہم السلام کے افتتاح کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں پونچھ ضلع کی تمام تحصیلوں سے فرزندان توحید نے شرکت کی۔ اس تقریب کا پروگرام حسب معمول تلاوت قرآن پاک سے عابد حسین صفوی نے کیا۔ محبوب حسین ونتو نے حمد و نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ بیرونی ریاست سے تشریف لانے والے عالم دین مولانا اختر عباس جون نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجدیں صرف عبادتوں کے لئے تعمیر نہیں ہوتی ہیں بلکہ ان مسجدوں کی تعمیرات دینی اور دنیاوی مسائل کے حل کے حوالے سے بھی کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مسجدوں کا رول ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ (ص) نے مسجدوں کو صرف نمازیں پڑھنے کے لئے تعمیر نہیں کیا تھا، بلکہ ان مسجدوں سے دینی اور دنیا مسائل بھی حل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مسجدوں کو درسگاہ، عدالت کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ (ص) نے دینی، دنیاوی، سماجی مسائل مسجدوں سے حل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجدیں بوڑھوں کے لئے ہی نہیں بلکہ مسجدیں جوانوں کے لئے ہیں تاکہ وہ اپنے خدا کی عبادت کے ساتھ ساتھ یہاں سے تربیت بھی پائیں۔

انہوں نے کہا کہ مسجدوں سے تربیت حاصل کرنے والے کہیں بھی ناکام نہیں ہوتے۔ اس دوران اپنے خطاب میں مولانا سید مختار حسین جعفری نے کہا کہ روح دین ہم میں آنی چاہیے اس کے لئے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت صرف جنت کے لئے نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد بہت اعلی و ارفع ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت ہمیں جذبہ قربانی، جذبہ اخلاق، جذبہ ایثار، جذبہ فداکاری سکھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خدا کی طرف بڑھنا چاہیئے تاکہ کامیابی ہمارے قدم چومے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جنہیں اپنا مولا مانتے ہیں ان کی ابتدا بھی مسجد اور اختتام بھی مسجد میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اللہ کے گھر میں جتنا وقت گزرے اتنا گزاروں اور یہاں سے اخلاقیات سیکھو تو جنت ضرور ہمیں ملے گی۔ تقریب کے اختتام پر پوری دنیا میں امن و امان کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 685043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش