0
Wednesday 22 Nov 2017 14:54

کراچی میں امن و امان کی بحالی میں رینجرز کا بہت اہم کردار ہے، گورنر سندھ

کراچی میں امن و امان کی بحالی میں رینجرز کا بہت اہم کردار ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 2013ء میں کراچی دنیا کا خطرناک ترین شہر تھا، لیکن اب صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔ گورنر سندھ محمد زبیر گرین لائن بس پراجیکٹ کا معائنہ کرنے کیلئے کراچی کے علاقے حیدری پہنچے، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن پراجیکٹ فائنل فیز میں ہے اپریل یا مئی میں یہ پراجیکٹ مکمل کرلیا جائے گا، جس کے باعث کراچی کے لوگوں کو کافی ریلیف ملے گا، گرین لائن سے پبلک ٹرانسپورٹیشن کا اچھا نظام شروع ہوگا، منصوبوں میں تاخیر ہوتی رہتی ہے، لیکن غلط تاثر نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکولر ریلوے (کے سی آر) کو لیکر جو بھی تحفظات ہیں، وہ جلد پورے کئے جائیں گے، کراچی پیکج کسی پارٹی کیلئے نہیں ہے، بلکہ یہ کراچی کے عوام کیلئے ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی 4 سال پہلے جہاں تھا، وہ اب بدل چکا ہے، بڑے جرائم اب کراچی میں نہیں ہوتے، 2013ء میں کراچی دنیا کا خطرناک ترین شہر تھا، سرمایہ کار یہاں آنے کو تیار نہیں تھے، لیکن اب صورتحال مختلف ہے، آج جب کراچی میں سرمایہ کار آتے ہیں، تو ہوٹلوں میں جگہ نہیں ملتی، امن و امان کی بحالی میں رینجرز کا بہت اہم کردار ہے۔ گورنر سندھ نے کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا شنھگائی پاور کے نیپرا سے متعلق جوبھی مسائل ہیں، وہ جلد حل کئے جائیں گے، بجلی کے مسائل حل ہونے سے کراچی ایک الگ شہر بن کر ابھرے گا۔
خبر کا کوڈ : 685070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش