0
Wednesday 22 Nov 2017 19:20

سرکارؐ کا میلاد منانا عبادت اور اللہ کی وحدانیت کی دلیل ہے، پاکستان سنی تحریک

سرکارؐ کا میلاد منانا عبادت اور اللہ کی وحدانیت کی دلیل ہے، پاکستان سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد طیب قادری، فہیم الدین شیخ، محمد شہزاد قادری، علماء بورڈ کے رکن علامہ طارق المدنی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان اور عقیدے کا اہم جز ہے، کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتے، سرور کونیں حضرت محمدؐ وجہ تخلیق کائنات ہیں، عاشقان رسولؐ قیامت تک ناموس رسالت کا تحفظ اور جشن ولادت مناتے رہینگے، عید میلاد مصطفیٰﷺ کے پرگراموں میں رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے، کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز عید میلاد مصطفیٰ ؐ کے پرگراموں کے اجازت نامے جاری کریں، سرکارؐ کا میلاد منانا عبادت اور اللہ کی وحدانیت کی دلیل ہے، اہلسنت امن پسند نظریہ اسلام کے داعی ہیں، مذہبی انتہا پسندی پھیلانے والے ملک دشمن اور بیرونی فارمولے پر کام کر رہے، سبز پرچموں کی بہار امن کا پیغام اور جگمگاتی روشنیاں خوشحالی کا عندیہ ہیں، پاکستان عشقان رسولؐ کا قلعہ ہے، دہشتگرد اسلام اور ملک دشمن ہیں، ان سے پوری طاقت سے نمٹنا ہوگا، مذہبی انتہاپسندی کے خاتمے تمام اکائیوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت بابائے اردو روڈ پر جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک میں روادری، محبت اور احترام انسانیت کے فلسفے کو پروان چڑھانا ہے، بارود کی بدبو کو دورود و سلام کی خوشبو سے ختم کرنا ہے، عاشقان رسول ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے کسی بھی قسم قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرمﷺ کے غلاموں نے جشن ولادت رسولؐ کے سلسلے میں گلی، محلوں، شاہراہوں کو سبز پرچم سے سجا دیا اور دورد و سلام سے منور کر دیا ہے، عید میلاد النبیؐ امن عام کرنے، جہالت، اقرباء پروری کا خاتمہ، مظلوموں کو حقوق فراہم کرنے کادرس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی اور کے ایم سی کا عملہ میلاد ریلیوں، جلسے، جلوسوں کے راستوں کی مرمت اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنائیں، گلی محلوں اور اہم شاہراہوں سے کچرے کے ڈھیر کا صفایا کیا جائے، ٹاور سے لیاقت آباد ڈاکخانے تک رکاوٹ ختم اور سڑکوں کی فوری استر کاری کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 685107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش