QR CodeQR Code

پشاور ریپڈ بس منصوبہ، ہائیکورٹ نے آج ریکارڈ پیش کرنیکا حکم دیدیا

23 Nov 2017 08:34

بس رپیڈ منصوبے کے حوالے سے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے حکومتی وکیل کو منصوبے کی کنٹریکٹ کاپی، ڈسٹرکٹ کونسل کی منظوری اور ٹریفک کیلئے متبادل انتظامات کل عدالت میں پیش کرنیکی ہدایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں ریپڈ بس منصوبے کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے حکومتی وکیل کو بی آر ٹی کے حوالے سے ریکارڈ آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے بی آر ٹی کیس کی سماعت کی۔ بس رپیڈ منصوبے کے حوالے سے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے حکومتی وکیل کو منصوبے کی کنٹریکٹ کاپی، ڈسٹرکٹ کونسل کی منظوری اور ٹریفک کے لئے متبادل انتظامات کل عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ ٹریفک پولیس افسران کو بھی آج عدالت طلب کرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 685199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/685199/پشاور-ریپڈ-بس-منصوبہ-ہائیکورٹ-نے-آج-ریکارڈ-پیش-کرنیکا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org